بھٹکل :19؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ آرٹس کے بی اے فائنل اور ایم کام فائنل کے طلبا و طالبات نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سےمنعقدہ سالانہ امتحانات میں 100فی صد نتائج درج کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کی ہے اورکالج سمیت بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔
کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شعبہ آرٹس کے بی اے فائنل کے 10طلبا سالانہ امتحانات میں شریک ہوئے تھے جن میں سے 3امتیازی ، 2فرسٹ کلاس اور 5سکینڈ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج کی سطح پر شریاس ابن ایس آر نایک 88فی صد کے ساتھ اول نمر سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ عبدوالرومان 72 فی صد کے ساتھ دوم اور ناگیش تمپا گونڈا 69 فی صد کے ساتھ سوم مقام سے کامیاب ہوئے ہیں
ایم کام فائنل کے امتحانات میں 19طلبا نے شرکت کی تھی سبھی کامیاب ہوئے ہیں۔ منوج ائیرپانائک نے 73فی صد کے ساتھ اول، لکھیتا نے 72.80فی صد کے ساتھ دوم اور لتا پارشوناتھ جین نے 71.20فی صد کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔ کامیاب طلبا کو انجمن کے عہدیداران، پرنسپال ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔